"گھر میں دال پانی ڈال کر 4 لوگوں کو کھلانا پڑتا تھا” – شاہ رخ خان کی غربت کے دنوں پر انکشاف

شاہ رخ خان کے غربت بھرے بچپن کی دکھ بھری داستان

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ابتدائی زندگی کے مشکل دور پر گفتگو کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کنگ خان اپنے غربت زدہ بچپن کے تلخ تجربات شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو دراصل کئی سال قبل انوپم کھیر کے ٹاک شو میں شاہ رخ خان کی شرکت کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ شاہ رخ نے اس موقع پر بتایا تھا، "میرا بچپن بہت غربت میں گزرا۔ ہمارے گھر میں دال میں اضافی پانی ملا کر پتلی کی جاتی تھی تاکہ چار افراد کا پیٹ بھر سکے۔ اس وقت کسی نے نہیں سوچا ہوگا کہ میں یہاں تک پہنچ جاؤں گا۔”

انہوں نے مزید کہا، "جب مجھ جیسا عام سا نظر آنے والا شخص اس مقام تک پہنچ سکتا ہے، تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ زندگی میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔”

2018 کے ایک اور انٹرویو میں شاہ رخ اپنے بچپن کی یادوں میں کھو گئے تھے۔ انہوں نے کہا، "بچپن میں میں ہمیشہ جلدی بڑا ہونا چاہتا تھا، لیکن اب جب میں بڑا ہو چکا ہوں تو مجھے اپنا بچپن یاد آتا ہے۔ وہ زندگی کا سب سے خوبصورت وقت ہوتا ہے جب ہم تمام پریشانیوں سے آزاد ہوتے ہیں۔ مجھے یاد ہے میں 25 سال کی عمر تک بھی اپنی ماں کے ہاتھ سے کھانا کھاتا تھا۔”

شاہ رخ خان کے والد تاج محمد خان پشاور سے ہجرت کر کے ہندوستان آئے تھے۔ شاہ رخ صرف 15 سال کے تھے جب ان کے والد کینسر سے چل بسے۔ ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان بھی طویل علالت کے بعد 1990 میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزید خبریں

"مالاکنڈ میں کار حادثے کے بعد نہر میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق”

اوپر تک سکرول کریں۔

رابطہ کیجئے

ایڈیٹر سے رابطہ کے لیے

editorial@butwhyabh.com

دیگر معلومات کے لیے

contact@butwhyabh.com

جلدی جواب ملنے کے لیے فارم پر کر سکتے ہیں