"گیارہویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ ہوئی بڑی ناانصافی! وزیر تعلیم سندھ نے اضافی نمبر دینے کا اعلان کر دیا”

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلبہ کے امتحانی نتائج میں نمایاں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلبہ کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔

حکومت سندھ کی تشکیل کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا اختیار دیا تھا۔ کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ بورڈز کے انتظامی ڈھانچے اور امتحانی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔

سردار شاہ نے واضح کیا کہ بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے طلبہ کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں، اس لیے تین مضامین میں تمام انٹر میڈیٹ طلبہ کو اضافی نمبرز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت نے شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ کو مکمل طور پر تسلیم کیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عدالتی حکم امتناع کی وجہ سے بورڈز میں مستقل چیئرمین تعینات نہیں کیے جا سکے، جس سے انتظامی معاملات متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

"مالاکنڈ میں کار حادثے کے بعد نہر میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق”

اوپر تک سکرول کریں۔

رابطہ کیجئے

ایڈیٹر سے رابطہ کے لیے

editorial@butwhyabh.com

دیگر معلومات کے لیے

contact@butwhyabh.com

جلدی جواب ملنے کے لیے فارم پر کر سکتے ہیں